بہتی ہوئی لہروں کی روانی کی طرح
درد کاغذ پہ اتر جاتا ہے ، پانی کی طرح
مِثلِ ساغر یہ چھلکتے ہیں میرے جامِ قلم سے
سارے الفاظ ہیں کمبخت، بارانی کی طرح
یہ سیاہی جو میرے قلب پہ قابض ہے ابھی
یہ بھی جائے گی گزر ، دنیائے فانی کی طرح
دلِ ویران سے آتی ہے ابھی وصل کی خوشبو
یہ بھی مہکا تھا کبھی، رات کی رانی کی طرح
یہ سبھی لفظ میرے خونِ جگر کا رس ہیں
وہ سمجھتے ہیں انہیں، قصہ کہانی کی طرح
میں اگر پھر بھی محبت سے کنارا کر لوں
قتل واجب ہے میرا، جان ستانی کی طرح
آپ سمجھیں گے کہاں، شعر کی آمد کا سبب
آپ پڑھتے ہیں ہر اک غزل، کہانی کی طرح
(شاعر: محمد اطیب اسلم)
اردو غزل مشکل الفاظ کے معانی:
بارانی: بارش کے قطروں کی مانند
ساغر: شراب
مثلِ ساغر: شراب کی طرح
وصل: ملاپ
رات کی رانی: ایک خوشبودار پودا جو رات کو مہکتا ہے
جان ستانی: بے دردی سےجان لینا
urdu poetry, sad poetry in urdu, sad poetry in urdu 2 lines, very sad poetry in urdu
- ڈریکولا- Dracula - 03/05/2021
- احمقمرشد - 30/04/2021
- غزل: خاک نشینوں میں ٹھہر - 27/04/2021