پچھلے سال دسمبر میں ۔۔۔
یونہی خنک خنک سی شامیں تھیں
زرد زرد سب منظر تھے
ہر سو دھند کے پہرے تھے
یاد ہے تم کو، کچھ دن تم بھی
میرے گھر میں ٹھہرے تھے
تب سے لیکر ، اب تک یہ گھر
یادوں کے حصار میں ہے
میرے گھر کی، ہر شے اب تک
چاہت کے خمار میں ہے
احساس محبت باقی ہے
سنبھالا ہے، اگرچہ خالی ہے
کیونکہ ۔ ۔ ۔ تیرے ہاتھ کی خوشبو اب تک
کافی کے اس جار میں ہے
(شاعر: طارق اقبال حاوی)
haavi poetry, miss you poetry, sad poetry, urdu sad poetry,
tariq iqbal haavi, urdubyateeb,
Latest posts by Tariq ٰIqbal Haavi (see all)
- رحم خدایا منگاں تیتھوں، جد ہُن بدل ورھدے ویکھاں - 06/09/2022
- پناہ چاہتے ہیں سیلاب سے - 06/09/2022
- خزانے لوٹنے والو۔۔۔ یوں خالی ہاتھ جاؤ گے - 31/08/2022
بہت شکریہ و نوازش انتظامیہ شعور فکر بلاگ، اللہ کریم آپکو مزید عروج بخشے۔ آمین
ماشاءاللہ ۔ کیا خوبصورت لکھا ہے آپ نے
بہت شکریہ و نوازش بھائی، سلامتی ھو