• Save

یہ نعت مجھ نکمے کی طرف سے رسولِ خدا ﷺ کی خدمت میں ایک نظرانہ ہے. نہ تو میرے الفاظ اس قابل ہیں اور نہ ہی میرے قلم کی اتنی اوقات ہے کہ امام الانبیاء کی تعریف بیان کر سکیں. نہ ہی وہ ہستی الفاظ میں سمیٹی جا سکتی ہے. یہ نعت بس ایک چھوٹے سے غلام نے اپنے آقا کی یاد میں لکھی اور خاص طور پر ربیع الاول کی نسبت سے کہ اسی مہینے شاہِ امم ﷺ تشریف لائے, یہ جہاں جگمگایا اور اسی مہینے مدینے پر قیامت گزری جب نبیوں کے نبی ﷺ اس جہانِ اُجلت سے پردہ فرما گئے. صحابہ اور اہلِ بیت المقدس رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تکلیف کا اندازہ تو ہم نہیں لگا سکتے جو محبوبِ خدا ﷺ کے ساتھ رہا کرتے تھے لیکن آج کے دور میں بھی ایک ادنیٰ غلام کو اپنے آقا ﷺ کے ہجر کی تڑپ کیسی لگتی ہے اسکی جھلک الفاظ میں بیان کرنے کی کوشش کی ہے بلاشبہ احساسات الفاظ کی نسبت بہت زیادہ رنجیدہ ہیں.

وہی سر تا پا عشق ہیں
وہی سراپائے حسن ہیں
وہی ہیں جو مطلوب خدا ہیں
وہی ہیں جو محبوب خدا ہیں
ان کی نگاہوں کی کہانی
میں کیسے کہوں اپنی زبانی
کہ دو عالم بسے ہوئے ہیں
ان کی نگاہِ ناز میں
کہ خدا کے اندازوں کی جھلک ہے
ان کے ہر اک انداز میں
رات ہوتی ہے وہاں
گیسو لہرا دیں سرکار جہاں
دن نکلتا ہے تب ہی
زلف چہرے سے ہٹے جب بھی
ان کے حسن کی تاب کون لائے
جن کی انگشت کے جلوے سے چاند ٹوٹ جائے
مگر یہ ساری تصورات کی دنیا کب تک میرے خدا
تجھے واسطہ تیری محبت کا, اپنا محبوب دکھا
کہ شبِ ہجر اب نہیں کاٹی جاتی
نہ ہی روزِ قیامت پر ہے بات ٹالی جاتی
کہ ترس رہی ہیں نگاہیں خدایا کرم کیجئے
کہ ہم فقیروں کا بھرم رکھ لیجیئے
تیری چوکھٹ پر بیٹھے ہیں دیوانے
دیدارِ یار کروا دیجئے
عمر گزری ہے اپنی عصیاں میں
ہم بھٹکوں کو راہ دکھلا دیجئے
شرمندہ ہیں خدا تجھ سے بھی تیرے یار سے بھی
ہم زیاں کاروں کو معاف کیجئے, اپنا بنا لیجیئے
مانا نہیں ہیں قابل ہم پستی کے مکیں اس کے
آپ احسان کیجئے, دیدارِ مصطفی کروا دیجئے
الصلاۃ والسلام وبارك على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين

مشکل الفاظ کے معنی
سر تا پا : سَر سے پاؤں تک
نگاہِ ناز : نازوانداز کی نظر
گیسو : زلف, بال
تاب : برداشت
انگشت : اُنگلی
شبِ ہجر : جدائی کی رات (ادھر اس کا خاص استعمال اس لئے ہے کہ حضور صلى الله عليه وآله وسلم کی جدائی میں دن بھی رات ہی کی مانند اندھیر لگتا ہے)
عصیاں : گُناہ
زیاں کار : گھاٹا اُٹھانے والا
پستی : نیچ
مکیں : رہنے والے

6 تبصرے “نعت : ہجرِ رسولِ خدا ﷺ

  1. ماشااللہ ماشااللہ! بہت خوبصورت الفاظ. اس نعت کو پڑھ کر آپکی ہمارے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے بے انتہا محبت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے. آپ کا نظرانہ قبول ہو. آمین. ❤❤

    1. آمین بہت جیئں آباد رہیں. آپکی رائے ہمیشہ باعثِ تسکین ہوتی ہے 😊

  2. You should be a part of a contest for one of the highest quality sites online. I am going to recommend this site! Neilla Darius Hyacinthe

اپنا تبصرہ بھیجیں