• Save

یہ نظم محبت کی ایک ایسی داستاں ہے جس میں عاشق سے محبت کے کئی دعوے کئے گئے لیکن آخر میں حسبِ عادت محبوب اسے چھوڑ گیا. اس نظم کے ذریعے اب وہ محبوب سے چند سوالات پوچھنا چاہتا ہے. سوالات کی خوبصورتی کو برقرار رکھتے ہوئے تمام ادبی ذمہ داریاں بھی پوری کرنے کی کوشش کی ہے. آپ کی خوبصورت بصارت کی نظر. آپکی رائے ہمارے لئے ہمیشہ قابلِ احترام ہوتی ہے اور آپکی محبتوں کا بہت شکریہ جو آپ نے اس بلاگ پر نوازیں. آئیے نظم کی جانب چلتے ہیں

کیا اب بھی محبت ہے تمہیں؟
میرے افسردہ حالوں سے
میرے نادیدہ خوابوں سے
وحشت انگیز خیالوں سے
کیا اب بھی محبت ہے تمہیں؟
میرے اندھیر نگر سے
اِک ٹوٹی کٹیا پر
میرے بے جا فخر سے
کیا اب بھی محبت ہے تمہیں؟
اُن بے رنگ فضاؤں سے
برہنہ پا ہواؤں سے
رقص کرتی گھٹاؤں سے
کیا اب بھی محبت ہے تمہیں؟
پکاسو کی تصویر سے
ہرکولیس کی شمشیر سے
شیکسپیئر کی افسانوی تحریر سے
گورے مصنفوں کے خمیر سے
کیا اب بھی محبت ہے تمہیں؟
ریاضی کی ان فصیلوں سے
انٹیگریشن ڈیریویشن کی زنجیروں سے
جیومیٹرک تصویروں سے
اُن آری ترچھی لکیروں سے
کیا اب بھی محبت ہے تمہیں؟
میرے سینے پر زخموں کی بہتات سے
بھیر میں بیٹھی میری ویراں ذات سے
جو تم اکثر پوچھا کرتی تھی
اُس پوشیدہ راز سے
اُس اَن کہی بات سے
وہ جو ہم نے ساتھ گزار کر دیکھی ہی نہیں
ساتھ میں سوچی اس رومانوی رات سے
کیا اب بھی محبت ہے تمہیں؟
وہ جسے دریا نے دھتکار دیا
میرے لبوں کی اس پیاس سے
جو پوری ہو نہ سکی
میری تجھ سے لگائی اس آس سے
ٹہنی پر بیٹھے پرندوں پر
میرے کئے اس قیاس سے
کیا اب بھی محبت ہے تمہیں؟
کاش! میں تم سے پوچھ سکتا
مگر تم میری دسترس سے بہت دور جا چکی ہو
سو ایک نظم لکھ کر بھیج رہا ہوں
تمہارے غم کے نقشے کو
الفاظ کی جیومٹری میں کھینچ رہا ہوں
تم ریاضی میں بہت اچھی ہو
تم اسے سمجھ لینا
اور جواب ضرور لکھنا
مجھے بتانا کہ
اب پرکار کو کدھر سے کتنا موڑنا ہے؟
زندگی کو اب کس زاویے پر جوڑنا ہے؟
جو دائرہ تم کھینچ کر گئی تھی
اس سے کب باہر نکلنا ہے؟
تمہیں کتنا بھول جانا ہے, کتنا یاد رکھنا ہے؟
آخر میں ایک لفظ میں اس کا جواب لکھنا کہ
تھم جائیں وہ آس کے طوفان
جو سراپائے احتجاج ہیں مجھ میں
کیا اب بھی محبت ہے تمہیں
؟

مشکل الفاظ کے معنی
افسردہ حال: اداس/ غمگین حالات
نادیدہ : اَن دیکھا/ جسے دیکھا نہ ہو
وحشت انگیز : جس سے وحشت پیدا ہو/ بھیانک
اندھیر نگر : کالی جگہ/ جدھر روشنی نہ ہو
کٹیا : جھُگی
برہنہ پا : ننگے پاؤں
گھٹا : ابر آلود ہوا
پکاسو : انگریزی میں Pikachu
ہرکولیس : انگریزوں کا ایک افسانوی کردار
شیکسپیئر : انگریزی زبان کا مشہور شاعر
خمیر : بناوٹ/ طبیعت/ ساخت
فصیل : چار دیواری
انٹیگریشن ڈیریویشن : ریاضی کی اصلاحات
رومانوی : رومان سے بھرپور/ Romantic
قیاس : تصور/ رائے/ اندازہ لگانا

22 تبصرے “نظم: کیا اب بھی محبت ہے تمہیں

    1. Thanks for this appreciation May Allah keep you safe and sound

  1. ماشااللہ بہت ہی شاندار نظم … گمشدہ اور خدا کی تلاش کے بعد یہ اعلیٰ نظم… اللہ نے بہت خوبصورت ہُنر سے نوازہ ہے آپکو… ہر انداز کو بہت خوبصورت طریقے سے زبردست الفاظ میں پرو دیتے ہیں… اللہ آپ کے قلم کو سلامت رکھیں. آمین❤

    1. آمین محترمہ بہت نوازش ہے آپکی, آپکی رائے ہمیشہ گلِ سرسَبد کی حیثیت رکھتی ہے یہ الفاظ اور یہ محبت ہی ہے جو ہنر کو چمکا دیتے ہیں جیتی رہیں آباد شاد رہیں

    1. Thanks always stay blessed May Allah keep you safe and sound

    1. بہت عنائیت بھائی بہت شکریہ خوش رہیں سلامت رہیں

  2. Boht bhtreen … kamaal ka likha h Bhai … esey hii grow krty rhein aur esey ee khoobsurat nazmein likhty rhein

    1. بہت شکریہ آپکی اعلیٰ ظرفی ہے سلامت رہیں

    1. Thanks for this compliment May Allah keep you safe and sound Stay blessed

  3. زبردست،کمال،بہترین ⁦❤️⁩⁦❤️⁩
    دل کو لگے آپ کے الفاظ 😍😍

اپنا تبصرہ بھیجیں