اپنی بیٹی “مناہل فاطمہ” کی پیدائش پر لکھی ایک نظم۔ ۔ ۔
میرے مولا تیرا صد شکر
تیرا صد شکر، بے حد شکر
اِک رونق دَر میں بھیجی ہے
اِک رحمت گھر میں بھیجی ہے
تیری رحمت کا سایہ مولا
اِس رحمت کے سَر پہ ہو سَدا
یہ حیات جو تُو نے دی مولا
اِس حیات میں خوشی بختی لکھنا
اے کاتبِ تقدیر میری
ہے اِلتجا تجھ سے اِتنی
اِس ”بِٹیا“ کے مقدر میں
نہ کچھ ذرا سختی لکھنا
(شاعر: طارق اقبال حاوی)
Latest posts by Tariq ٰIqbal Haavi (see all)
- رحم خدایا منگاں تیتھوں، جد ہُن بدل ورھدے ویکھاں - 06/09/2022
- پناہ چاہتے ہیں سیلاب سے - 06/09/2022
- خزانے لوٹنے والو۔۔۔ یوں خالی ہاتھ جاؤ گے - 31/08/2022
ماشاءاللہ۔ کیا الفاظ لکھے ہیں ۔
بہت شکریہ بھائی اطیب اسلم، آپکا حس نظر ھے۔ سلامت رھیں