سائنس سیکھیں اردو میں
  • Save

یوں تو ہماری روزمرہ زندگی کا ہر پہلو ہی سائنسی اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے لیکن اس کے باوجودسائنس کو ایک خشک مضمون شمار کیا جاتا ہے۔ شائد اسکی ایک وجہ عملی سائنس سے دوری ہے چنانچہ اسی رکاوٹ کو دیکھتے ہوئے ہم نے کوشش کر کے ایسے بہترین آن لائن ریسورسز اکٹھے کیے جو آپ کو ایک ایسی دنیا میں لے چلیں گے جہاں سائنس کو آسان سرگرمیوں اور عملی مشقوں کی مدد سے ہر عمر کے بچوں کیلیے پیش کیا گیا ہے اور نہ صرف بچے بلکہ بڑے بھی ان سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہاں پیش کیے جانے والے آن لائن ریسورسز کو سائنس،ٹیکنالوجی، انجنئیرنگ اور ریاضی کے درجات میں تقسیم کیا گیا ہے اور ان شعبہ جات میں بہترین مواد رکھنے والی ۵ ویب سائٹس درج ذیل ہیں۔

1. How to Smile:

نام سے شاید یہ محسوس ہو کہ یہ ویب ساءٹ لطافت اور مزاح پر مبنی مواد رکھتی ہے لیکن یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی طرف سے شروع کیے گئے اس پراجیکٹ میں بھرپور کوشش کی گئی ہے کہ سائنس کے طلباء کے چہروں کی روایتی بوریت کو پُراثر مسکراہٹوں میں بدلا جا سکے چنانچہ اِس ویب ساءٹ کا مقصد طلباء کو پراجیکٹ بیسڈ لرننگ (Project based Learning)کے ذریعے بنیادی سائنسی تصورات اور ریاضی کا عملی استعمال سکھانا ہے ۔ کیمسٹری، فزکس ، ریاضی،آسٹرونومی، ماحولیات اور بائیولوجی پر متعدد سرگرمیاں اس ویب ساءٹ پر موجود ہیں جن سے اساتذہ بھی استفادہ حاصل کرتے ہوئے اپنی نصابی سرگرمیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں ۔

مزید یہ کہ امریکا کے اسپیس ریسرچ کے ادارے ناسا کی شراکت سے اِس ویب سائٹ پر ’ ارتھ اینڈ اسپیس ٹول کِٹ‘ کے عنوان سے سائنسی سرگرمیوں کے مجموعہ کا اجراء کیا گیاہے جن کی مدد سے طلباء نہ صرف گھریلو استعمال کی اشیاء استعمال کرتے ہوئے زمین، آسمان، خلاء، سیاروں اور ستاروں کی حرکت اور فلکیاتی اجسام سے متعلقہ تجربات کر سکتے ہیں بلکہ کھیل کھیل میں کائنات سے متعلق بہت سے اہم سائنسی نکات بھی جان سکتے ہیں۔

Link: https://howtosmile.org
Earth and Space Toolkit: https://www.howtosmile.org/list/27745

2. Exploriments:

یہ ویب سائٹ ایک آئن لائن لیب کی طرح ہے جہاں آپ آسا ن کمپیوٹر سیمولیشن کی مدد سے خود کو اس ماحول کا حصہ محسوس کریں گے، آپ کو اٹھکیلیاں کرتے ایٹمز نظر آئیں گے، کبھی آپ زمین کی سیر کریں گے اور کبھی چاند پر پہنچ جائیں گے اور اسی اچھل کود میں آپ فزکس، کیمسٹری اور ریاضی کے بیشتر تصورات سے واقف ہو جائیں گے۔ کائینی میٹکس، ڈائنامکس، کثافت، اسپیس، حرکت کے قوانین، ایٹم اور اٹامک نمبر، الیکٹرون ویلنسی، ماس اور وزن اور ہر سائنسی تصور کیلیے ایک سیمولیشن اس ویب سائٹ پر بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کا بھی دل لبھانے کیلیے موجود ہے۔

اسکے علاوہ یہ ویب سائٹ کچھ پیسوں کے عوض ممبر شپ بھی دیتی ہے جس کی بدولت آپ سائنسی سیمولیشنزکے ایک وسیع ذخیرے تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

Link: https://exploriments.com

3. Young Scientist Lab:

اس ویب سائٹ پر نہ صرف طلباء بلکہ اساتذہ اور والدین کے لیے بچوں کو سائنس سکھانے سے متعلق سرگرمیاں موجود ہیں۔ اس سائٹ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس نے اُن بنیادی افعال کو بنیاد بناتے ہوئے سائنس سکھانے کی کوشش کی ہے، جو ہم سب تقریباً روزانہ ہی سرانجام دیتے ہیں، مثلاً یہ ویب سائٹ بتاتی ہے کہ دو غباروں کے درمیان الیکٹروسٹیٹک برقی چارج کب پیدا ہوتا ہے، حالانکہ بچے اکثر ہی غباروں سے کھیلتے ہیں لیکن یہ جاننا ان کی لیے دلچسپی کا باعث بنے گا کہ سائنس صرف کتابوں کی دنیا میں ہی مقید نہیں، بلکہ ہمارے آس پاس بھی ہے۔

اسکے علاوہ یہاں سے اساتذہ Lesson planningمیں مدد لے سکتے ہیں، اور عام زندگی سے لی گئی مثالوں کے ذریعے طلباء کو سائنس کے بیشتر تصورات سمجھا سکتے ہیں۔

Link: https://www.youngscientistlab.com

4. Wolfram Alpha

اس ویب سائٹ کو آپ ریاضی کا گوگل کہہ سکتے ہیں، لیکن یہاں آپ ریاضی کا جو بھی مسئلہ تلاش کرنے کی کوشش کریں گے، وولفرام ایلفا اُسے ویب پر سرچ کرنے کی بجائے اپنے پاس موجود الگورتھمز کی مدد سے مرحلہ وار حل کرنے کی کوشش کرے گا۔ طلباء یہاں پرLinear equations, Quadratic equations, Algebra,اور Trignometry کے مسائل کا حل تلاش کر سکتے ہیں اور مساوات کو مرحلہ وار حل کرنے کا طریقہ کار بھی دیکھ سکتے ہیں۔

Link: https://www.wolframalpha.com/examples/mathematics/

5. PencilCode:

پنسل کوڈ نامی اس ویب سائٹ کا بنیادی مقصد طلباء کو کمپیوٹر پروگرامنگ سکھانا ہے، طلباء پروگرامنگ ہدایات کی مدد سے مختلف اشکال اور تصاویر بنا سکتے ہیں اور اس طرح بنیادی پروگرامنگ کے تصورات مثلاً لوپس اور کنٹرول سٹرکچرز کااستعمال بھی سیکھ سکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ سے بچوں کے ساتھ ساتھ کوئی بھی پروگرامنگ سیکھنے کا خواہشمند استفادہ حاصل کر سکتا ہے۔

Link: https://pencilcode.net

کیا آپکو یہ ویب سائٹس پسند آئیں؟ کیا ان سے آپکو کوئی فائدہ حاصل ہوا ؟ کیا آپ مزید ایسی ویب سائٹس کے بارے میں جانتے ہیں؟ کمنٹس میں ہمیں اپنے تجربات اور خیالات سے آگاہ کرنا مت بھولیے گا۔

Latest posts by Muhammad Ateeb Aslam (see all)

اپنا تبصرہ بھیجیں